شرارتی حروف

شرارتی حروف

آج کی اس پوسٹ میں ہم شرارتی حروف ، ان کی تعداد اور مثالوں کے ساتھ ساتھ یہ بھی پڑھیں گے کہ ان کو شرارتی حروف کیوں کہا جاتا ۔

سوال: شرارتی حروف کون کون سے ہیں ؟اور انہیں شرارتی حروف کیوں کہا جاتا ہے ؟

جواب :

شرارتی حروف : شرارتی حروف وہ حروف ہوتے ہیں جو اپنے سے پہلے آنے والے حروف سے دوستی کر کے انھیں اپنے ساتھ ملا لیتے ہیں مگر اپنے بعد آنے والے حروف سے دوستی نہیں کرتے اور انھیں ساتھ بھی نہیں ملاتے بلکہ ان سے فاصلہ کر لیتے ہیں اور انھیں اکیلا چھوڑ دیتے ہیں۔

یہ حروف تعداد میں نو ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں: ( ا د ڈ ذ ر ڑ ز ژ اور و شامل ہے )

مثلاً:

ا… بات

د… بدن

ڈ… ڈبڈبانا

ذ… نذر

ر… برس

ڑ… ٹیڑھا

ز… زمزم

ژ… ٹیلی ویژن

و… تول

وغیرہ۔


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply