سفر نامہ

سفر نامہ سے کیا مراد ہے ؟ وضاحت ، سفر نامہ کے فنی لوازمات ، اہم سفر نامے اور ان کے مصنفین اور سفر ناموں کی اہم اقسام

سفر نامہ: سفرنامہ سے مراد ایسی ادبی تحریر جس میں مصنف اپنے کسی سفر کی روداد بیان کرے۔ سفر کے احوال کا مفصل ذکر کرے۔ دراصل سفرنامہ ایک طرح کی روداد یا رپورتاژ ہے جسے آپ بیتی کی ایک شکل بھی کہا جا سکتا ہے ۔ سفرنامے کی عمدگی اور دلچسپی دو باتوں پر منحصر ہوتی ہے۔  ایک واقعات سفر کی ندرت و جدت اور دوسرے اندازے بیان کی تازگی۔ دور جدید میں اردو اصناف نثر میں سفرنامہ ایک امتیازی اور منفرد وصف کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

اردو کے اہم سفر نامے اور ان کے مصنفین : 

1۔ عجائب فرنگ از یوسف کمبل پوش

2۔ سفرنامہ مصر و روم  و شام از شبلی نعمانی

3۔ مستنصر حسین تارڑ کا سفرنامہ اندلس میں اجنبی

4۔ ابن انشاء کا سفر نامہ چلتے ہو تو چین کو چلیے

سفر نامہ کے فنی لوازمات :

1۔ سفر کا بتدریج احوال بیان کیا جاتا ہے ۔

2۔جس ملک یا جگہ کا سفرنامہ ہو اس کی مفصل تاریخ بتائی جاتی ہے ۔

3۔ ملک یا شہر کی مخصوص تہذیب و تمدن رسم و رواج اور ثقافت کو بیان کیا جاتا ہے۔

4۔ قارئین کی دلچسپی کے لیے تجسس کا عنصر رکھا جاتا ہے ۔

5۔ جزیات نگاری پر توجہ دی جاتی ہے۔

6۔ بے جا طوالت سے گریز کی جاتی ہے ۔

سفر ناموں کی اہم اقسام : 

1۔  مذہبی سفر نامے

2۔ روایتی سفر نامے

3۔مزاحیہ سفر نامے

4۔ محسوساتی سفر نامے


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply