سانیٹ سے کیا مراد ہے ؟ وضاحت کریں ۔

 آج ہم اس پوسٹ میں انگریزی صنف سانیٹ کے بارے میں پڑھیں گے کہ یہ اردو زبان و ادب کا کیسے اور کب حصہ بنا ؟

سوال: سانیٹ نظم کون سی نظم ہوتی ہے ؟ سانیٹ کی تعریف کریں اور مثال دیں ۔

(Sonnet) سانیٹ :

سانیٹ مغربی شاعری کی ایک قدیم صنف ہے اور یہ چودہ مصرعوں کی ایک ایسی نظم ہوتی ہے جس میں ایک بنیادی جذبہ یا خیال کو دو بندوں میں پیش کیا جاتا ہے ۔ پہلے بند میں آٹھ اور دوسرے بند میں چھے مصرعے ہوتے ہیں۔ پہلے بند میں خیال کا پھیلاؤ ہوتا ہے جبکہ دوسرے میں اس کی تکمیل کی جاتی ہے ۔

مثلاً نصابی نظم ” ستارے”

از

ن ۔ م ۔ راشد  ایک سانیٹ ہے ۔

 :  تاریخی وضاحت

سانیٹ (انگریزی: Sonnet) اطالوی الاصل مغربی صنفِ سخن ہے جو چودہ مصرعوں پر مشتمل ہوتی ہے۔اطالوی شاعر پیٹرارک (Francesco Petrarca) نے اس صنف کو تکمیل بخشی اور اسے رواج دیا۔ پیٹرارک نے 317 سانیٹ لکھے ہیں ۔ سانیٹ کی دو اقسام اطالوی یا پیٹرارکن سانیٹ اور شیکسپیرین سانیٹ ہیں۔ اردو میں سانیٹ کو متعارف کرانے کا سہرا اختر شیرانی کے سر ہے۔ قیام نظر کے بیان کے مطابق:

” ایک بیان کے مطابق اردو کا پہلا سانیٹ ن م راشد نے لکھا تھا لیکن جو سانیٹ عوام کے سامنے شائع شدہ صورت میں آیا وہ اختر شیرانی کا تھا اور یوں (اردو میں) سانیٹ کے آغاز کا سہرا اختر شیرانی کے سر جاتا ۔

نوٹ : امید ہے کہ آپ سانیٹ کے بارے میں جان چکے ہوں گے ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔

 شکریہ   


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply