آج کی اس پوسٹ میں ہم سابقہ اور لاحقہ کی تعریفیں اور مثالیں پڑھیں گے ۔
سوال : سابقہ اور لاحقہ سے کیا مراد ہے ؟ سابقہ اور لاحقہ کی تعریف کریں اور مثالیں دیں ۔
سابقہ : حرف یا چند حروف کا وہ مجموعہ جو کسی بامعنی لفظ کے شروع میں لگانے سے نیا لفظ بن جائے سابقہ کہلاتا ہے۔
جیسے : ان گنت، اہل کتاب، باوقار، بدچلن اور نیک سیرت وغیرہ ۔
ان الفاظ میں ان، اہل ،با، بد اور نیک سابقہ ہیں۔
لاحقہ : ایک حرف یا چند حروف کا وہ مجموعہ جو کسی بامعنی لفظ کے بعد لگانے سے نیا لفظ بن جائے اس کو لاحقہ کہتے ہیں۔
جیسے : ولولہ انگیز ، میز پوش ،نمک دان ، دردناک اور امن پسند وغیرہ ۔
ان الفاظ میں انگیز ، پوش، دان ، ناک اور پسند وغیرہ لاحقہ ہیں ۔
نوٹ : امید ہے کہ آپ سابقہ اور لاحقہ کے بارے میں جان چکے ہوں گے ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.