رپورٹ سے کیا مراد ہے ؟ وضاحت کریں ۔

رپورٹ کی تعریف کریں اور مثال دیں ۔

رپورٹ:  لغوی معانی اطلاع دینا ، مشاہدہ پیش کرنا یا واقعات کو بیان کرنا ۔ ادبی اصطلاح میں رپورٹ سے مراد ایسی تحریر جس  کے ذریعے پیش آنے والے واقعات اور حادثات کو علمی ، ادبی اور فنی خوبیوں کے ساتھ پیش کرنا رپورٹ کہلاتا ہے ۔  گویا حقائق کو مسخ کیے بغیر ادبی اور فنی خوبیوں کے ساتھ چشم دید واقعات اور حالات پر مبنی تحریر کو رپورٹ کہتے ہیں۔ یہ ایک نثری صنف ادب ہے ۔

اسے بھی پڑھیں مزید آسانی کے لیے لفظ رپورٹ (Reportage) لاطینی اور فرانسیسی زبانوں کے خاندان سے ہے جو انگریزی میں (Report) رپورٹ کے ہم معنی ہے۔ رپورٹ سے مراد تو سیدھی سادی تصویر پیش کرنے کے ہیں۔ لیکن اگر اس رپورٹ میں ادبی اسلوب، تخیل کی آمیزش اور معروضی حقائق کے ساتھ ساتھ باطنی لمس بھی عطا کیا جائے تو یہ صحافت سے الگ ہو کر ادب میں شامل ہو جاتی اور یہی رپورٹ کہلاتی ہے ۔ 

عزیز طلباء آپ بھی اپنے سکول و کالج کی کسی تقریب کی مثلاً اقبال ڈے ، قائد ڈے یا یومِ آزادی وغیرہ کی رپورٹ قلم بند کریں اور اسے اپنے استاد کی مدد سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں ۔

نوٹ : اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔

 شکریہ


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply