آج کی اس پوسٹ میں ہم روداد نویسی کی تعریف ، ہدایات اور اسے لکھنے کے اصول بیان کیے جائیں گے ۔
سوال: روداد نویسی سے کیا مراد ہے ؟ روداد نویسی کی تعریف اور اصول و ضوابط بیان کریں ۔
روداد نویسی : روداد فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے لغوی معانی :
1۔کیفیت ، حالت
2 ۔ عدالت کی کاروائی
3 ۔ وہ تحریر جس میں کاروائی درج ہو
4 ۔ رپورٹ
بحوالہ فیروز الغات صفحہ نمبر 764 اور جدید اردو لغت صفحہ نمبر 407
اصطلاحی طور پر ایسے واقعات و مشاہدات کا بیان جو روداد لکھنے والے کی نظر سے گزرے ہوں روداد کہلاتا ہے ۔
اسے بھی پڑھیں ۔۔۔۔۔۔
روداد فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے لغوی معنی حالت، کیفیت یا کاروائی کے ہیں ۔اصطلاح میں اس سے مراد احوال یا سرگزشت لکھنے کا و ہ عمل ہے جس میں حقیقت شامل ہو ۔ گویا روداد ان حالات و واقعات کی تفصیل ہوتی ہے۔جو آپ نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھے ہو ں۔
انگریزی میں اسے رپورٹ کہتے ہیں ۔ یاد رہے کسی حادثے ،واقعے، جلوس کی رپورٹنگ صحافتی انداز میں لکھی جاتی ہے اور کسی میچ یا منظر کا آنکھوں دیکھا حال اور طرح سے لکھا جاتا ہے ۔
اصول و ضوابط :-
میٹرک یا ایف ایس سی میں عموماً روداد ، مباحثہ ، مشاعرہ ، مذاکرہ یا جلسہ وغیرہ کے متعلق سوال ہوتا ہے۔ روداد لکھتے وقت حسب ذیل باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔
1۔ اگر روداد کسی خاص واقعہ یا شخص کی یاد میں ہے تو اس کے متعلق چند سطور میں تعارف کرایا جائے ۔
2۔ تاریخ ، مقام اور حاضرین کا ذکر کیا جائے ۔
3۔ مقام کی آرائش و زیبائش اور کیفیت کے متعلق ذکر کیا جائے ۔
4 ۔ تقریب کے مہمان خصوصی یا صدر کا تعارف کرایا جائے۔
5 ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت سے کرایا جائے۔
6۔ روداد ایسی ہونی چاہیے کہ حقیقت کا گمان ہو ۔
7 ۔ روداد میں زبان پیچیدہ نہیں ہونی چاہیے ۔
8 ۔ مہمان خصوصی اور بعض اہم شخصیات کی تقاریر کے چند اہم نکات وغیرہ بیان کرنے چاہیے ۔
9 ۔ روداد امتحانی کاپی کے دو یا تین صفحات پر مشتمل ہونی چاہیے ۔
10 ۔ روداد کا خوبصورت اور دلچسپ الفاظ میں اختتام ہونا چاہیے۔
نوٹ : امید ہے کہ آپ روداد نویسی کے اصولوں سے واقف ہو چکے ہوں گے ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.