رموز اوقاف

رموز اوقاف کی تعریف ، مفہوم ، وضاحت اور مثال

رموز اوقاف : رموز” رمز ” کی جمع ہے جس کے معنی “اشارات علامات ، نشانات ،بھید”

( بحوالہ جدید اردو لغت صفحہ نمبر 404، فیروز الغات صفحہ نمبر 758)

اوقاف” وقف ” کی جمع ہے جس کے معنی ہے” ٹھہراؤ، توقف ، کھڑا ہونا، رکنا، ٹھہرنا یعنی عبارت میں مفہوم کی وضاحت کے لیے مناسب جگہ پر رکنا”

( بحوالہ جدید اردو لغت صفحہ نمبر 724 ،فیروز اللغات صفحہ نمبر 1481 ، اظہر لغات صفحہ نمبر 816 )

تعریف : رموز اوقاف کے لفظی معنی ہے رکنے کی علامتیں، اشاروں پر ٹھہرنا یا علامت کے ذریعے رکنا ، اصطلاح میں رموز و اوقاف سے مراد ایسی علامات ہیں جو تحریر میں ایک جملے کو دوسرے جملے سے یا کسی لفظ کو دوسرے لفظ سے الگ کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

رموز اوقاف کی اہمیت و افادیت: رموز اوقاف کو تحریر میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ ان سے عبارت مناسب اور ترتیب درست رہتی ہے اور عبارت کا اصل مفہوم سمجھنے میں آسانی رہتی ہے۔ رموز اوقاف کی علامت کے ذریعے مصنف اپنی تحریر کے مطالب کا ابلاغ درست اور آسانی سے کر سکتا ہے ۔ قاری بھی آسانی سے مصنف کی تحریر کے اصل مطالب تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے ۔ اس طرح مصنف اور قاری میں ہم آہنگی اور موافقت رہتی ہے۔ رموز اوقاف کی علامات کے بغیر عبارت میں ابہام پیدا ہو جاتا ہے ۔جس کی وجہ سے قاری کے لیے اصل مفہوم تک رسائی دشوار ہو جاتی ہے اور یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کہاں رکنا ہے اور کہاں نہیں نگاہ اور زبان کو سہارا نہیں ملتا چنانچہ رموز اوقاف سے نظر کو سکون اور زبان کو سہارا ملتا ہے۔ تھکاوٹ کا احساس نہیں ہوتا۔ عبارت کے جملوں اور حصوں کے فرق کے باعث عبارت کا مفہوم سمجھنے میں سہولت ہوتی ہے ۔ اردو میں درج ذیل رموز اوقاف مستعمل ہیں ۔

انگلی پوسٹس میں ہم ایک ایک کر کے تمام رموز اوقاف کی کی تعریف ، علامات اور مثالوں کی وضاحت کریں گے ۔ ان شاءاللہ ۔

نوٹ : امید ہے کہ آپ رموز اوقاف کی تعریف اور وضاحت کے بارے میں پڑھ چکے ہوں گے ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔

شکریہ


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply