آج ہم رسید نویسی کی تعریف اور ضرورت ہدایات کے بارے میں پڑھیں گے ۔
سوال: رسید نویسی سے کیا مراد ہے ؟ رسید نویسی کی تعریف اور اس کے لیے ضرورت ہدایات کی وضاحت کریں ۔
رسید نویسی:
رسید فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے لغوی معنی پہنچ ، پہنچنا ، رسائی ، کسی چیز کے وصول ہونے کی دستخطی تحریر ، پہنچنے کا اقرار ، وصولی کی تحریر ، پتہ ، خبر ، سراغ وغیرہ ۔
(بحوالہ فیروز الغات صفحہ نمبر 751جدید اردو لغت صفحہ نمبر 401)
اصطلاحی طور پر کسی چیز یا رقم کا وصولی کا تحریری ثبوت رسید کہلاتا ہے ۔
رسید نویسی کے لیے ضروری ہدایات :
1۔ سب سے پہلے رسید کا عنوان جلی ( واضح) حروف میں لکھیں ۔
2 ۔ اس کے بعد صفحے کے وسط میں ” باعث تحریر آنکہ” ( سبب ، وجہ ) تحریر کریں ۔ “باعث تحریر آنکہ ” فارسی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے اس تحریر کو لکھنے کی وجہ ، یا سبب یہ ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
3 ۔ نفس مضمون میں سب سے پہلے رقم کا ذکر کیا جائے ۔ رقم لکھنے کا طریقہ حسب ذیل ہے ۔ مبلغ بیس ہزار (20000 ) ہزار روپے نصف جن کے مبلغ دس ہزار (10000 ) ہوتے ہیں ۔ رقم کا اندراج لفظوں اور ہنسوں دونوں طرح سے کریں اور نصف رقم بھی ضرور لکھیں تاکہ اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کی گنجائش باقی نہ رہے ۔
4۔ رسید لکھتے وقت جن اشیاء کی رسید لکھی جا رہی ہے ان کی مناسب حد تک تفصیل بھی لکھنی چاہیے مثلاً موٹر سائیکل کا رنگ ،مارکہ ، باڈی نمبر ،انجن نمبر ، رجسٹریشن نمبر وغیرہ۔ گائے یا بھینس وغیرہ کا رنگ ،عمر ، سینگ ،ماتھا نر / مادہ اور کوئی نمایاں نشانی وغیرہ ۔
5 ۔ خریدار کا نام ،ولدیت اور مکمل پتہ وغیرہ بھی لکھا جائے ۔
6 ۔ نفس مضمون لکھنے کے بعد درمیان میں لفظ” العبد ” (بندہ ، فدوی) کے نیچے رقم وصول کنندہ کا نام ،ولدیت اور مکمل پتہ درج کریں۔
7 ۔ العبد کے دونوں طرف دو گواہوں کے نام مع ولدیت اور مکمل پتا درج کریں ۔ دونوں گواہان کا تعلق وصول کنندہ العبد کے علاقے سے ہونا ضروری ہے تا کہ بوقتِ ضرورت ان کی آسانی سے نشاندہی کی جا سکے ۔
8 ۔ تاریخ نفس مضمون کے اختتام یا العبد کے نیچے تحریر کریں۔ تاریخ لکھنے کا درست طریقہ یہ ہے ۔
14 اگست 2020 ۔
نوٹ : امید ہے کہ آپ رسید نویسی کے اصول و ضوابط جان چکے ہوں گے ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.