رابطہ سے کیا مراد ہے ؟ تعریف ، علامت اور مثالیں دیں ۔
رابطہ:
رابطہ کی علامت وہاں استعمال ہوتی ہے جب عبارت میں وقفے سے زیادہ ٹھہراؤ ظاہر کرنا مقصود ہو ۔ کسی کا قول نقل کرنے اور سابقہ جملے کی وضاحت کے لیے رابطہ کی علامت لگائی جاتی ہے ۔ رابطہ کو وقف لازم بھی کہتے ہیں۔ علامت ( : )
مثالیں:
1۔ سچ ہے : اتفاق میں برکت ہے ۔
2۔کسی عقلمند کا قول ہے: آج کا کام کل پر مت ڈالو ۔
3۔فرمان نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہے : نماز مومن کی معراج ہے ۔
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.