دعوت نامہ( Invitation )سے کیا مراد ہے وضاحت کریں ۔

دعوت نامہ سے کیا مراد ہے ؟  وضاحت کریں اور خاکہ بنائیں ۔

دعوت نامہ: دعوت نامہ کسی موقع کی مناسبت سے تیار کیا جاتا ہے ۔ مثلاً اسکول کا کوئی پروگرام ، گھریلو پروگرام ، سالگرہ ، شادی ، کانفرنس ، سیمینار اور مشاعرہ وغیرہ  ۔  دعوت نامے میں پروگرام میں شرکت کے لیے کسی کو مدعو کیا جاتا ہے ۔ دعوت نامے میں درج ذیل باتوں کا خیال رکھنا چاہیے ۔ 

1 ۔  تقریب کا مناسب عنوان ، کب ؟  کہاں ؟  کس لیے ؟

2 ۔ مدعو افراد کے نام ، عہدے ۔

3 ۔  تقریب کی جھلکیاں ۔

4 ۔ شرکت کی درخواست ۔ 

5 ۔  دعوت دینے والے کا نام اور عہدہ وغیرہ ۔ 

بطور ماڈل ایک خاکہ دعوت نامہ ملاحظہ فرمائیں ۔

دعوت نامہ

اسلام آباد ماڈل سکول برائے طلبا اسلام آباد

محترم جناب پرنسپل اسلامیہ ہائی اسلام آباد

الحمدللہ ! کالج ھذا  کے شعبہ اردو کی”  بزم اردو”  کی جانب سے اردو ہماری قومی زبان ” کے عنوان سے ایک مباحثے کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔  جس کی صدارت ڈائریکٹر تعلیمات جناب محمد علی کریں گے ۔  پروگرام کی تفصیل دج ذیل ہے ۔

مورخہ یکم جنوری 2023 ء بروز سوموار صبح 8  بجے

بمقام:  کالج آیڈیٹوریم

آپ سے بروقت آمد کی گزارش ہے اور یہ کہ نہ صرف اپنے ادارے سے ایک طالب علم مباحثے میں شرکت کے لیے  بھیجیں بلکہ خود بھی تشریف لائیں ۔

منجانب پروفیسر صداقت علی

انچارج بزم اردو اسلام اباد

نوٹ : اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply