خط ( Dash)

خط کی تعریف کریں ، علامت بتائیں اور مثالیں دیں ۔

خط : یہ علامت بھی قوسین ہی کے طور پر استعمال ہوتی ہے ۔جملہ معترضہ کے آغاز اور اختتام اور کسی لفظ کے تشریح کے لیے لائے گئے الفاظ کے شروع اور آخر میں اس علامت کو استعمال کیا جاتا ہے ۔

علامت: (  _ ) 

مثالیں:

1۔آپ کا بیٹا ___ شعیب ___ بہت لائق ہے ۔

2۔اردو پاکستان کے چاروں صوبوں ___ پنجاب ، سندھ ، خیبر پختون خواہ ، بلوچستان ___ میں بولی اور سمجھی جاتی ہے ۔

3۔قائد اعظم ___ اللہ تعالیٰ انھیں غریقِ رحمت فرمائے ___ عظیم سیاست دان تھے ۔

 


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply