حمد

آج کی اس پوسٹ میں ہم اردو صنف ” حمد ” کے بارے میں پڑھیں گے ۔ 

حمد کی تعریف ، چند حمد گو شعراء کے نام لکھیں  اور مثالیں دیں۔

حمد : حمد عربی زبان کا لفظ ہے جس کے لفظی معنی تعریف کرنا یا شکر کرنا کے ہیں ۔ شاعری کی اصطلاح میں حمد ایسی نظم کو کہتے ہیں جس میں شاعر اللہ تعالیٰ کی تعریف بیان کرتا ہے ، اللہ کی عظمت بیان کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ کی کبریائی بیان کرتا ہے اور وحدانیت کا تذکرہ کرتا ہے ۔

مثلاً 

گو سب سے مقدم ہے حق تیرا ادا کرنا

بندے سے مگر ہوگا حق کیسے ادا تیرا

( مولانا الطاف حسین حالی)

اے خدا تو ہے واحد و یکتا

ہے یہ شاہی فقط تجھے زیبا

( مست توکلی)

چند حمد گو شعراء کے نام مندرجہ ذیل ہیں: 

ماہر القادری ، مظفر وارثی ، محسن کا کوروی ، مولانا الطاف حسین حالی ، مولانا ظفر علی خان ، علامہ اقبال اور حفیظ جالندھری وغیرہ ۔

نوٹ : امید ہے کہ آپ حمد کے بارے میں تفصیل سے پڑھ چکے ہوں گے ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔

شکریہ


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply