آج کی اس پوسٹ میں ہم جملہ خبریہ اور اس کی اقسام کی وضاحت مثالوں کی مدد سے کریں گے ۔ جملہ خبریہ کی تعریف کریں اور اس کی اقسام کی وضاحت مثالوں کی مدد سے کریں ۔
جملہ خبریہ : وہ جملہ جس میں کسی بات کی خبر دی جائے یا اس جملے کے بولنے والے کو سچا یا جھوٹا کہنا ممکن ہو ۔
جیسے : اسلم آیا ہے، میں نے کتاب خریدی ہے ،تم لاہور سے آ رہے ہو وغیرہ۔
جملہ خبریہ کی اقسام:-
جملہ خبریہ کی مندرجہ ذیل دو قسمیں ہیں:- 1۔ جملہ اسمیہ 2۔ جملہ فعلیہ
1۔جملہ اسمیہ: وہ جملہ جس میں مسند اور مسند الیہ دونوں اسم ہوں جملہ اسمیہ کہلاتا ہے ۔
جیسے: اسلم نیک ہے، لڑکی چالاک ہے، استاد لائق ہے اور والدہ بیمار ہیں وغیرہ ۔
جملہ اسمیہ کے اجزاء : جملہ اسمیہ کے اجزاء در ج ذیل ہیں :- سعید گھر میں موجود ہے :- سعید اسم /مبتدا، موجود خبر، گھر میں متعلق خبر اور ہے فعل ناقص ہے۔
جملہ فعلیہ: ایسا جملہ جس میں مسند فعل ہو اور مسند الیہ اسم ہو ۔
جیسے : فیاض نے قلم سے خط لکھا اس جملے میں خط مفعول ،فیاض فاعل ،قلم سے متعلق فعل اور لکھا مسند ہے ۔ فعل جملہ اسمیہ کے اجزاء :- جملہ اسمیہ کے درج ذیل اجزاء ہیں :- فاعل ، فعل ،مفعول اور متعلق فعل وغیرہ ۔
نوٹ : امید ہے کہ آپ جملہ خبریہ ، اس کی اقسام اور اس کی وضاحت جان چکے ہوں گے ۔اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.