مرکزی خیال
آج کی اس پوسٹ میں ہم جماعت نہم پنجاب بورڈ کی نظم ” نعت” صبا بے شک آتی ہے مدینے سے تو
کا مرکزی خیال پیش کریں گے ۔
مرکزی خیال کیا ہوتا : وہ خاص معانی جسے ادبی اظہار کا روپ دینا، فن کار کا مقصد ہوتا ہے، اس کے لئے ادب پارے کو ایک دائرہ فرض کیا جاتا ہے اور مقصد کو مرکز قرار دیا جاتا ہے۔
اس نعت میں شاعر شہر مدینہ سے محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہتا ہے کہ صبا میں مدینے کے پھولوں کی خوشبو ہے۔ پرندوں کے تذکرے ہیں ۔ ان کی گفتگو ہے ۔ اسی پاک در پر جینا مرنا میری آرزو ہے۔ انھیں کے جلوے دنیا میں چار سو ہیں ۔ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم میں مٹ جانا میری آبرو ہے۔ بے داغ و بے خار گل کے حسن و نزاکت سے لے کر مکان و لامکاں تک سرورِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے نور مجسم کے انوار منور ہیں ۔
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.