خلاصہ
آج کی اس پوسٹ میں ہم جماعت نہم پنجاب بورڈ کی نظم نعت از امیر مینائی کا خلاصہ پڑھیں گے ۔
خلاصہ: لغوی مطلب اختصار ، لُب لباب ، ماحصل ، اصل مطلب ، وغیرہ ۔
شاعر اپنے اس نعتیہ کلام میں کہتا ہے کہ صبح کی ہوا میرے لیے محض ہوا نہیں بلکہ مدینے کے پھولوں کی خوشبو ہے اور یہ خوشبو میرے لیے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشبو ہے۔ پرندوں کی آوازوں میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر اور گفتگو ہے ۔ میری خواہش ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے در پر حاضری دوں اور پھر وہیں عمر بھر رہ کر جان دے دوں ۔ جس طرف دیکھتا ہوں ادھر میرے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا جلوہ ہے ۔ دل میں سوچتا ہوں تو چاروں طرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی دکھائی دیتے ہیں ۔ میں یہاں ہوں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو چشمِ تصور سے دیکھ رہا ہوں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نور مدینہ منورہ میں ہے ۔ میرے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات بے داغ ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر ایک کے لیے رحمت بن کر دنیا میں تشریف لائے ۔
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.