تنقید اور تنقیص میں کیا فرق ہے ؟
آج کی اس پوسٹ میں ہم دو لفظوں کا بنیادی فرق سیکھیں گے اور وہ لفظ ہیں “تنقید اور تنقیص ” ان دو لفظوں کا استعمال عام طور پر تنقیدی ادب میں ہوتا ہے ۔
تنقید: لغوی اعتبار سے تنقید سے مراد ایسی رائے جو برے بھلے یا صحیح اور غلط کی تمیز کرا دے، پرکھ ، چھان بین، کھوٹا کھرا اور جانچ وغیرہ ۔ ادبی لحاظ سے تنقید سے مراد کسی بھی ادب پارے چیز یا شخص کے محاسن و معائب ( خوبیاں اور خامیاں) کو بیان کرنا ہے ۔ کہتے ہیں جس زمانے میں اچھے نقاد ہوں اس زمانے میں اچھی کتابیں دیکھنے کو ملتی ہیں
۔ تنقیص : لغوی مطلب نقص ، گھٹاؤ، کم کرنا، نقصان، کمی، تحقیر، عیب جوئی، مذمت، ہجو، اعتراض، نکتہ چینی وغیرہ ۔ ادبی لحاظ سے تنقیص سے مراد کسی ادب پارے چیز یا شخص کے عیوب( خامیاں ) بیان کرنا ہے ۔
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.