آج ہم اس پوسٹ میں تمیزی یا متعلق فعل کی تعریف اور مثالیں جاننے کی کوشش کریں گے ۔
سوال : تمیزی یا متعلق فعل سے کیا مراد ہے ؟ تمیزی یا متعلق فعل کی تعریف کریں اور مثال دیں ۔
تعریف :
تمیزی یا متعلق فعل : وہ الفاظ جو فعل کی کیفیت یا حالت میں تھوڑی سی کمی بیشی کرتے ہیں انہیں تمیزی یا متعلق فعل کہا جاتا ہے ۔
درج ذیل الفاظ تمیزی یا متعلق فعل کہلاتے ہیں : روز روز ، یکا یک ، اچانک ، کبھی کبھی ، کبھی نہیں ، کبھی نہ کبھی ، جلد ، جلدی جلدی ، ہمیشہ ، اکثر ، عموماً اور آئے دن وغیرہ ۔
طلبا سے گزارش ہے کہ مندرجہ بالا لفظوں سے ایک ایک جملہ بنائیں ۔
جیسے
یکا یک : یکا یک مغرب سے کالی گھٹا اٹھی اور پورے آسمان پر چھا گئی ۔
اب ایسے جملے آپ بھی بنائیں ۔
نوٹ : امید ہے آپ تمیزی جملے کے بارے میں جان چکے ہوں گے ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.