آج کی اس پوسٹ میں ہم جملہ اسمیہ اور جملہ فعلیہ کی تعریف اور مثالوں کے بارے میں تفصیل سے پڑھیں گے اور ساتھ ساتھ ترکیب نحوی کا طریقہ بھی سیکھیں گے ۔
سوال: ترکیب نحوی کی تعریف کریں اور مثالیں دیں ۔
ترکیب نحوی: جملے کے اجزاء کو الگ الگ کرنا اور ان کے باہمی تعلقات کو ظاہر کرنا ترکیب نحوی کہلاتا ہے۔
ترکیب نحوی کے اصول اور ہدایات:
سب سے پہلے یہ معلوم کیا جاتا ہے کہ زیر ترکیب جملہ اسمیہ ہے یا فعلیہ ۔ اگر کسی جملے میں فعل ناقص ہو تو وہ جملہ اسمیہ ہوتا ہے۔ فعل ناقص معلوم کرنے کے بعد جملے میں مبتدا اور خبر معلوم کی جاتی ہے۔
اگر کسی جملے میں فعل ناقص کی بجائے فعل تام ہو تو اس صورت میں جملہ فعلیہ ہوتا ہے۔ اس جملے میں میں فاعل، مفعول اور متعلقات معلوم کرتے ہیں۔
اگر کسی مصرع یا شعر کی ترکیب نحوی معلوم کرنی ہو تو پہلے اس کی نثر بنا لیتے ہیں۔
ترکیب نحوی میں جملہ اسمیہ کی ترتیب یہ یونی چاہیے۔
فعل ناقص، مبتدا، خبر، متعلق خبر۔
ترکیب نحوی میں جملہ فعلیہ کی ترتیب یہ ہونی چاہیے۔
فعل، فاعل، مفعول، متعلق فعل
جملہ اسمیہ : فیاض گھر میں موجود ہے ۔ اس جملے کی ترکیب نحوی یوں ہو گی ۔
فیاض اسم / مبتدا ، گھر متعلق خبر ، میں حرف جار ، موجود خبر ، اور ہے فعل ناقص ہے ۔
جملہ فعلیہ: بچوں نے کتاب میز پر رکھ دی ۔ اس جملہ کی ترکیب نحوی یوں ہو گی ۔
بچوں فاعل ، نے علامت فاعل ، کتاب مفعول ، میز متعلق فعل ، پر حرف جار/ متعلق فعل اور رکھ دی فعل ہے ۔
نوٹ : امید ہے کہ آپ ترکیب نحوی کے بارے میں جان چکے ہوں گے ۔ جملہ اسمیہ اور فعلیہ کی تقطیع کرنا سیکھ چکے ہوں گے ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.