ترکیب بند اور ترجیع بند سے کیا مراد ہے ؟ مثال دیں ۔

مسدس

ترکیب بند کی تعریف کریں اور مثال دیں ۔ 

ترکیب بند: ترکیب بند سے مراد وہ نظم جس کے کئی بند ہوں اور ہر بند میں چار ، چھ یا سات اشعار ہوتے ہیں اور آخر میں ایک ٹیپ کا شعر بھی ہوتا ہے ۔ مگر ترکیب میں ٹیپ کا مصرع یا شعر ہر بند میں تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ 

مثلاً 

خودی میں ڈوب جا غافل یہ سر زندگانی ہے

نکل کر حلقہ شام و سحر سے جاوداں ہو جا

گزر جا بن کے سیل و تند رو ، کوہ بیاباں سے

گلستاں راہ میں آئے تو جوئے نغمہ خواں ہو جا

میرے علم و محبت کی نہیں ہے انتہا کوئی

نہیں ہے تجھ سے بڑھ کر ساز فطرت میں نوا کوئی

( ڈاکٹر علامہ محمد اقبال )

اقبال کا یہ مسدس کا بند ترکیب بند کی مثال ہے ۔ 

ترجیع بند

لغوی مطلب لوٹنا ، رجوع کرنا اصطلاحی لحاظ سے ترجیع بند سے مراد ایسی نظم  جس میں جب شاعر چند ایسے بند جو بحر میں موافق اور قافیہ میں مختلف ہوں بیان کرتا اور ہر ایک بند کے بعد ایک اُسی وزن اور مختلف قافیہ کی ہو بہو شعر یا مصرع اس طرح بار بار لاتا ہے کہ یہ شعر ہر بند کی بیتِ آخر کے مضمون سے مربوط ہو تو اسے ترجیع بند کہتے ہیں ۔

نوٹ : اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply