آج ہم اس پوسٹ میں مذکر اور مونث کے بارے میں پڑھیں گے اور مذکر اور مونث بنانے کے قوانین اور شرائط کو پڑھیں گے ۔
مذکر : مذکر ایک اصطلاح ہے جو نر جنس (مادہ کی ضد) کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ ہر وہ چیز جو نر یعنی مردانہ جنس کی حامل ہو، مذکر کہلاتی ہے ۔
مؤنث : عربی زبان کا لفظ ہے جو مادہ جنس (نَر کی ضد) کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ہر وہ چیز جو مادہ جنس کی حامل ہو مؤنث کہلاتی ہے۔ قواعد میں مُونث اُس لفظ (فاعل، مفعول یا فعل) کو کہا جاتا ہے جس کا استعمال بصورتِ تانیث ہو یا جس میں تانیث یا مادہ جنس کا صیغہ استعمال ہو ۔
تذکیر و تانیث کے چند اہم اصول و قواعد مندرجہ ذیل ہیں: –
1۔ تمام زبانوں کے نام جیسے عربی ، ترکی ، رومی ، یونانی ، پشتو ، انگریزی ، اردو اور فارسی سب مؤنث ہیں ۔
2۔ تمام آوازیں جیسے بادل کی گرج ، بلی کی میاؤں میاؤں اور کوے کی کائیں کائیں سب مونث ہیں ۔
3۔ ستارے اور سیاروں کے نام سوائے زمین کے مذکر ہیں۔
4 ۔ تمام مہینوں کے نام مذکر ہیں۔
5۔ تمام دنوں کے نام سوائے جمعرات کے سب مذکر ہیں۔
6 ۔ تمام ملکوں ، شہروں اور براعظموں کے نام مذکر ہیں مثلاً سعودی عرب ، پاکستان ، ایشیا ، خان پور ، بہاول پور ، لاہور ، سرگودھا جبکہ دلی مؤنث ہے۔
7 ۔ تمام درختوں کے نام مذکر ہیں جیسے آم ، انار ، کیلا ، سیب ، آڑو ، بڑ اور شیشم وغیرہ ۔
8 ۔ تمام پہاڑوں کے نام مذکر ہیں جیسے ہمالیہ ، ہندو کش اور قراقرم وغیرہ ۔
9 ۔ تمام دریاؤں کے نام مذکر ہیں سوائے گنگا اور جمنا کے ۔
نوٹ : امید ہے آپ مذکر اور مونث کے بارے میں جان چکے ہوں گے ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.