برسات کی بہاریں
آج کی اس پوسٹ میں ہم پنجاب بورڈ جماعت نہم کی نظم ” برسات کی بہاریں” از نظیر اکبر آبادی کا مرکزی خیال پیش کریں گے ۔
مرکزی خیال کا مطلب: وہ خاص معنی جسے ادبی اظہار کا روپ دینا، فن کار کا مقصد ہوتا ہے، اس کے لئے ادب پارے کو ایک دائرہ فرض کیا جاتا ہے اور مقصد کو مرکز قرار دیا جاتا ہے۔
مرکزی خیال: اس نظم میں نظیر اکبر آبادی نے برسات کی بہاریں احسن انداز سے بیان کی ہیں۔ برسات میں سبزوں کی لہلہاہٹ ، بوندوں کی جمجھماہٹ ، بادلوں کی مستیاں ، بارشوں کی جھڑیاں ، پانی کی جلل تھل ، باغوں میں ہلچل ، بھیگتے آنگن ، سر سبز چمن ، کالی گھٹائیں ، ٹھنڈی ہوائیں ، چہچاتے پرندے قدرت خداوندی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.