انشائیہ

انشائیہ سے کیا مراد ہے ؟ وضاحت اور اس کی خصوصیات بیان کریں ۔

انشائیہ:  یہ نوخیز صنف نثر انگریزی ادب سے در آمد کی گئی ہے اور انگریزی Essay کی ایک شکل ہے یہی وجہ ہے کہ انگریزی میں انشائیہ کو Light Essay کہا جاتا ہے۔  اصطلاح میں انشائیہ سے مراد وہ مختصر تحریر ہے جس میں مصنف زندگی سے متعلق کسی موضوع پر گفتگو اور بے ساختہ انداز میں اظہار کرے ۔ تو اسے ہم انشائیہ کہیں گے ۔ سادگی ، شگفتگی اور تازگی انشائیہ کی بنیادی صفت ہے ۔ انشائیہ نگار کبھی طنز اور کبھی مزاح سے کام لیتا ہے مگر وہ طنز و مزاح کے عامیانہ انداز کو اختیار نہیں کرتا۔  ایک معیاری انشائیے میں زیر لب تبسم کی کیفیت اور شگفتی کی فضا پیدا ہونا ضروری ہے ۔

انشائیہ کی خصوصیات: 

1۔ اختصار

2۔ تنوع

3۔داخلی اور خارجی تاثرات کا سنگم

4۔ ادھورا پن

5۔  شگفتگی اور تازگی

6۔  غیر رسمی انداز


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply