ممختلف انداز بیاں یا محضر سے کیا مراد ہے ؟ مثالوں کی مدد سے وضاحت کریں ۔
اس پوسٹ میں ہم مختلف طریقہ ہائے کار کے بارے میں پڑھیں گے کہ قانونی ، صحافتی یا ادبی تحریروں میں کیا فرق ہوتا ہے اور اسے کیسے سمجھا جا سکتا ہے ۔
مندرجہ ذیل جملوں پر غور کیجئے اور بتائیے کہ ان جملوں میں کون سا انداز بیاں استعمال ہوا ہے ۔
1۔ بلند ہمت لوگ زمین و آسمان کی بلندیوں کو چھو لیتے ۔
2 ۔ چٹھی نمبر 10 کے تحت آپ کی خدمات محکمہ تعلیم سے محکمہ تعلقات عامہ کو منتقل کی جا رہی ہیں ۔
3 ۔ فلاں دفعہ 101 تعزیرات پاکستان کے تحت آپ کا چالان کیا جاتا ہے ۔
4 ۔ پاکستان بہت جلد معاشی مسائل پہ قابو پا لے گا ۔
محضر یا اندازِ بیاں : اسلوب اور لہجے میں فرق ہونے کا سبب وہ بات ہے یا مفہوم ہے جسے اظہار میں لانا مقصود ہو ۔ دوسری جانب وہ قارئین یا سامعین ہیں جن تک یہ بات پہنچانی مقصود ہو ۔ گویا مافی الضمیر اور مخاطبین کو پیش نظر رکھ کر اظہار کا مخصوص انداز بیان اختیار کیا گیا ہو ۔
اب مندرجہ بالا جملوں کا اندازِ بیان معلوم کرتے ہیں ۔
ادبی جملے یا تحریریں : 1 ۔ “:بلند ہمت لوگ زمین و آسمان کی بلندیوں کو چھو لیتے ہیں ” یہ جملہ ادبی جملہ ہے کیونکہ یہ باقی جملوں سے یکسر مختلف ہے ۔ اس میں ایک مخصوص حسن ، ابہام ، خیال اور جذبہ موجود ہے ۔ جو اسے ادبی جملہ بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
دفتری جملہ تحریریں : 2 ۔ ” چٹھی نمبر 10 کے تحت آپ کی خدمات محکمہ تعلیم سے محکمہ تعلقات عامہ کو منتقل کی جا رہی ہیں : ۔اس جملے کو دفتری جملہ کہیں گے کیونکہ اس میں مخصوص دفتری اصطلاحات استعمال کی گئی ہیں ۔ دفاتر میں ڈاک یا چٹھیاں ایک محکمے سے دوسرے محکمے میں منتقل کی جاتی ہیں ۔
قانونی جملہ یا تحریر: 3 ۔ ” فلاں دفعہ ( 101 ) تعزیرات پاکستان کے تحت آپ کا چالان کیا جاتا ہے ” ۔
یہ جملہ قانونی جملہ کہلائے گا کیونکہ قانونی اور عدالتی نوعیت کی اپنی ایک زبان ہوتی ہے جو اس جملہ میں بیان کی گئی ہے ۔
صحافتی جملے یا تحریر : 4 ۔ ” پاکستان بہت جلد معاشی مسائل پہ قابو پا لے گا ” اس جملہ کو صحافتی جملہ کہیں گے کیونکہ اس میں ایک نہایت سادہ اور واضح الفاظ میں یہ بات بیان کر دی گئی ہے کیونکہ اس کے مخاطبین ہر طبقے اور ہر ذہنی سطح کے لوگ ہیں ۔
بحوالہ : اردو جماعت دہم
نوٹ : عزیز طلباء یہ تھا مختلف انداز بیاں کے بارے میں مختصر تعارف امید ہے آپ سمجھ چکے ہوں گے ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.