افسانہ( Fiction) سے کیا مراد ہے وضاحت کریں ۔

افسانہ کی تعریف کریں ، اجزائے ترکیبی لکھیں اور مثال دیں ۔

افسانہ Fiction: 

 افسانہ ایک ایسی فرضی کہانی کو کہتے ہیں جو مختصراً ، دلچسپ اور واقعاتی لحاظ سے زندگی کے کسی ایک پہلو پر روشنی ڈالے ۔ اس کے کردار فرضی ہوتے ہیں لیکن حقیقی نظر آتے ہیں ۔ اس کی طوالت اتنی ہوتی ہے کہ ایک ہی نشست میں ( مطلب ایک دو گھنٹوں میں) پڑھا جا سکتا ہے۔ وحدت تاثر اور جامعیت اس کی بڑی خوبی ہوتی ہے ۔

افسانے کے اجزائے ترکیبی :

پلاٹ ، کردار ، نقطہ نظر یا مرکزی خیال ، مکالمہ ، آغاز و اختتام اور اسلوب بیاں وغیرہ افسانے کے اجزائے ترکیبی ہوتے ہیں ۔ افسانے کی بہت سی اقسام بھی ہوتی۔

شامل نصاب اردو کی کتاب میں ” چڑیا چڑے کی کہانی” جس کے مصنف “سجاد حیدر یلدرم ”  اور ” ملمع ” جس کی مصنفہ ہاجرہ مسرور ہیں دونوں افسانے ہیں ۔ اسی طرح افسانہ ” کتبہ ” جس کے مصنف ” غلام عباس” ہیں اور افسانہ ” بھیڑیا ” جو کہ پشتو  زبان و ادب سے ماخوذ ہے اور جس کے مصنف ” فاروق سرور ”  ہیں مختلف نصابی افسانے ہیں ۔

نوٹ : امید ہے آپ افسانہ کے بارے جان چکے ہوں گے ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply