افسانہ( Short Story )

افسانہ کی تعریف ، چند مشہور افسانہ نگار اور ان کے افسانے ،، مراحل و  اجزا اور اقسام

افسانہ: افسانہ دراصل داستان اور ناول کی ترقی یافتہ صورت ہے ۔ جس کے لیے انگریزی میں شارٹ سٹوری (Short story )

کا لفظ مستعمل ہے۔ اس سے مراد ایک ایسی فکری داستان ہے جو ایک ہی نشست میں پڑی جا سکے اور جس میں ایک خاص کردار , ایک خاص واقعہ , ایک تجربے یا ایک اثر کی وضاحت کی گئی ہو نیز اس کے پلاٹ کی تفصیل اس قدر منظم طریقے سے بیان کی گئی ہو کہ اس سے وحدت تاثر نمایاں ہو۔ 

افسانے کے مراحل اور اجزا: 

1۔ موضوع کا انتخاب

2۔عنوان

3۔تمہید

4۔پلاٹ

5 کردار نگاری

6۔ مکالمے

7۔ منظر کشی

افسانے کی اقسام :

1۔رومانوی افسانے

2۔ تجریدی افسانے

3۔علامتی افسانے

چند مشہور افسانہ نگار اور ان کے افسانے مندرجہ ذیل ہیں : ۔

1۔سجاد حیدر یلدرم ، مجھے میرے دوستوں سے بچاؤ 

2۔ پریم چند ،کفن

3 سعادت حسن منٹو ،نیا قانون

4۔ حجاب امتیاز علی، میری ناتمام محبت

5۔ نیاز فتح پوری،  محبت کی دیوی

6۔ مجنوں گورکھپوری ، تم میرے ہو

7۔ کرشن چندر ، بہروپیا

8۔ راجیندر سنگھ بیدی ، لاجونتی

9۔ عصمت چغتائی ،  امر بیل

10۔ احمد ندیم قاسمی،  کپاس کا پھول

نوٹ : امید ہے کہ آپ افسانہ  کے بارے میں تفصیل سے پڑھ چکے ہوں گے ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔

شکریہ


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply