بناوٹ کے لحاظ سے اسم کی کتنی اقسام ہیں ؟ ہر ایک کی وضاحت مثالوں کی مدد سے کریں ۔
بناوٹ کے لحاظ سے اسم کی مندرجہ ذیل تین اقسام ہیں: 1۔اسم مصدر 2۔ اسم مشتق 3۔ اسم جامد
1۔ اسم مصدر : وہ اسم ہے جو خود تو کسی سے نہ بنے لیکن اس سے بہت سے اسم اور فعل مخصوص قاعدے اور اصول کے مطابق بنائے جا سکیں ۔
جیسے : لکھنا سے لکھنے والا ، لکھا، لکھو ،لکھتے اور لکھوں وغیرہ ۔ اسی طرح کرنا سے کرتا ، کیا ، کرو ،کرتی، کرتے اور کرنے وغیرہ۔
نوٹ:- اردو زبان میں” نا” مصدر کی علامت ہے ۔
جیسے:- اٹھنا، آنا ،کرنا، مرنا، ہنسنا ، رونا ، پڑنا اور پینا وغیرہ۔ لیکن کچھ الفاظ کے آخر میں لفظ” نا” آتا ہے مگر وہ مصدر نہیں ہوتے۔
جیسے:- گنا ، بچھونا (بستر) ، نانا، بانا اور سونا وغیرہ۔
2۔ اسم مشتق: وہ اسم جو خود تو مصدر سے بنے لیکن اس سے مزید کوئی نیا لفظ نہ بن سکے۔
جیسے :- لکھنا سے لکھنے والا ، لکھنے والی ، لکھا ہوا اور لکھتا ہوا جیسے الفاظ بنتے ہیں مگر ان سے مزید کوئی نیا لفظ نہیں بنتا ۔
3۔اسم جامد: اسم جامد وہ اسم ہے جو نہ تو خود کسی اسم سے بنا ہو اور نہ کوئی اسم اُس سے بن سکے۔
مثلاً میز، کرسی، پنسل، کتاب، قلم، چٹان اور چاندی وغیرہ۔
وضاحت:
جامد کے معنی ٹھوس یا جما ہوا کے ہوتے ہیں۔
نوٹ : اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.