اسم نکرہ اور اس کی اقسام

اسم نکرہ سے کیا مراد ہے ؟ اس کی اقسام کی وضاحت مثالوں کی مدد سے کریں ۔

اسم نکرہ: کسی بھی عام شخص ،عام جگہ یا عام چیز کے نام کو اس میں نکرہ کہتے ہیں۔

جیسے :- یونس ، مسجد اور قلم وغیرہ۔

اسم  نکرہ کی اقسام : 

اسم نکرہ کی عام طور پر درج ذیل اقسام ہیں :- 

1۔اسم  آلہ 2۔  اسم صوت 3۔ اسم صفت 4۔  اسم جامد 5۔ اسم مکبر  6۔ اسم مصغر 7۔  اسم ظرف

اب ہم  مندرجہ بالا اقسام کی وضاحت مثالوں کی مدد سے کرتے ہیں۔

اسم آلہ :  وہ اسم نکرہ جو کسی اوزار یا ہتھیار کے استعمال کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

جیسے :-  چاقو ، تلوار ، قلم ، بندوق وغیرہ۔ ( اردو )

انک

مقیاس الحرارت( تھرما میٹر ) مقراز ( قینچی ) مستر (پیمانہ ) (عربی)

قلم تراش ، پینسل تراش( فارسی)

2۔  اسم صوت :  وہ اسم جو کسی جاندار اور بے جان چیز کی آواز کو ظاہر کرے۔

جیسے:-  سائیں سائیں( ہوا کی آواز)  کائیں کائیں (کوے کی آواز ) ٹیں ٹیں( طوطے کی آواز ) چوں چوں( چڑیا کی آواز ) چھم چھم( بارش کی آواز ) کو کو (کوئل کی آواز ) 3 ۔ اسم صفت :  اسم صفت وہ اسم نکرہ جو کسی جاندار اور بے جان چیز کی اچھائی یا برائی کو ظاہر کرے۔

جیسے :-  نیک ، گندا ، بڑا ، خوبصورت اور طویل وغیرہ۔ 4 ۔ اسم جامد :  اسم جامد وہ اسم جو نہ تو خود کسی سے بنا ہو اور نہ ہی اس سے کوئی دوسرا اسم بن سکےاسم جامد کہلاتا ہے۔ 

جیسے :-؛ اینٹ ، پتھر ، درخت ، چٹان ، دولت اور چٹائی  وغیرہ ۔

5 ۔ اسم مکبر :  وہ اسم جو کسی چیز کے بڑا پن کو ظاہر کرے جیسے:-  شہنشاہ ، شاہ سوار ، شاہ زور ، پگڑ ، چھتر،  مہاراجہ ، مہابھارت ، مہکار اور مہارانی وغیرہ ۔

6۔ اسم  مصغر : وہ اسم جو کسی چیز کے چھوٹا پن کو ظاہر کرے۔

جیسے:-  پیالی ، غالیچہ ، بچو نگڑا، پگڑی ،مکھڑا  اور ڈھولک وغیرہ۔

اسم  ظرف :  وہ اسم نکرہ ہے جس سے کوئی وقت یا جگہ ظاہر کرنا مقصود ہو۔

جیسے :- مسجد، مدرسہ، اسٹیشن ، صبح ،شام ،آج ،کل، سڑک، دریا ،دربار، منٹ ،سیکنڈ اور صدی وغیرہ ۔


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply