اسم معرفہ سے کی مراد ہے ؟ اس کی اقسام کی وضاحت مثالوں سے کریں ۔
اسم معرفہ: کسی بھی خاص شخص، خاص جگہ یا خاص چیز کے نام کو اسم معرفہ کہتے ہیں۔
جیسے : عادل، مسجد نبوی اور قران مجید وغیرہ۔
اسم معرفہ کی مندرجہ ذیل چار اقسام ہیں:- 1۔ اسم علم 2۔اسم اشارہ 3۔ اسم ضمیر 4۔ اسم موصول
1۔اسم علم : وہ اسم جو کسی خاص شخص کے نام کو ظاہر کرے۔
جیسے:- شاعر مشرق، قائد اعظم ،مٹھو، ام عمارہ اور ابن قاسم وغیرہ ۔
2۔ اسم ضمیر : وہ اسم جو کسی دوسرے اسم کی جگہ استعمال کیا جائے اسم ضمیر کہلاتا ہے ۔
جیسے: وہ، ان، اسے، تم، انہیں ،اسے ، اور ہمیں وغیرہ۔
اسم ضمیر کی اقسام:
اسم ضمیر کی درج ذیل تین اقسام ہیں:-
1۔ ضمیر فاعلی 2۔ ضمیر مفعولی 3۔ ضمیر اضافی
1۔ضمیر فاعلی :
واحد غائب| وہ – اس
جمع غائب| انہوں
واحد حاضر | تو
جمع حاضر| تو
واحد متکلم| میں
جمع متکلم| ہم
نوٹ : ان تمام ضمیروں میں” وہ ” کے علاوہ تمام کے ساتھ علامت فاعل” نے” لگے گی۔
جیسے:- اس نے میچ دیکھا۔ انہوں نے میچ دیکھا۔ تو نے میچ دیکھا۔ تم نے میچ دیکھا۔ میں نے میچ دیکھا۔ ہم نے میچ دیکھا وغیرہ ۔
3۔ضمیر مفعولی:
واحد غائب| اسے
جمع غائب| انہیں
واحد حاضر| تجھے
جمع حاضر| تمہیں
واحد متکلم| مجھے
جمع متکلم |ہمیں
نوٹ: ان ضمیروں کے بعد ہمیشہ “فعل” آتا ہے۔
جیسے:- میں نے اسے دیکھا ۔ میں نے انہیں دیکھا۔ میں نے تجھے دیکھا۔ میں نے تمہیں دیکھا ۔ اس نے مجھے دیکھا اور اس نے ہمیں دیکھا وغیرہ ۔
3۔ ضمیر اضافی: وہ ضمیر جو مضاف الیہ بن کر استعمال ہوتی ہے ضمیر اضافی کہلاتی ہے۔
جیسے: واحد غائب | اس کا
جمع غائب| ان کا
واحد حاضر| تیرا۔ تیری
جمع حاضر| تمہاری یا تمہارا
واحد متکلم| میرا ۔ میری
جمع متکلم| ہمارا ۔ ہماری
3۔ اسم موصول : وہ اسم جسے کسی جملے کے ساتھ لگائے بغیر اس کے معنی سمجھ میں نہ آئیں وہ یہ ہیں :- جو، جو کوئی، جس، جسے، جنہوں ،جنہیں ،جو کچھ اور جو کوئی وغیرہ۔
4۔اسم اشارہ : وہ اسم ہے جس سے کسی چیز کی طرف اشارہ کیا جائے۔ وہ درج ذیل ہیں :-
یہ( اشارہ قریب)
وہ (اشارہ بعید )
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.