اسم علم اور اس کی اقسام

اسم علم کی تعریف کریں اور اقسام کی وضاحت مثالوں کی مدد سے کریں۔

اسم علم : وہ اسم جو کسی خاص شخص کے نام کو ظاہر کرے ۔

جیسے :- شاعر مشرق، قائدا اعظم، غالب، مٹھو ، عمارہ اور ابن قاسم وغیرہ۔

اسم علم کی اقسام : اسم علم کی مندرجہ ذیل مشہور اقسام ہیں :-

1۔خطاب 2۔ لقب 3۔  کنیت 4۔ تخلص 5۔ 

1۔  خطاب : وہ اسم معرفہ جو کسی خوبی کی وجہ سے حکومت کی طرف سے دیا جائے۔

جیسے:-  رستم زماں( گاما پہلوان)، شمس العلماء( مولوی میر حسن ) ، خان بہادر اور  سر( علامہ محمد اقبال ) وغیرہ ۔

لقب : وہ اسم معرفہ جو کسی خوبی کی وجہ سے قوم کی طرف سے جائے۔

جیسے :- صادق و امین (حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم) ، کلیم اللہ (حضرت موسیٰ) ، روح اللہ( حضرت عیسیٰ) ، قائد اعظم( محمد علی جناح) ، قائد ملت( لیاقت علی خان) اور  مادر ملت( فاطمہ جناح) 

3 ۔ کنیت:  وہ اسم معرفہ جو ماں، باپ ،بیٹا اور بیٹی کے تعلق کی وجہ سے پکارا یا لکھا جائے کنیت کہلاتا ہے۔

جیسے :- ابو القاسم( حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم) ، ابن خطاب( حضرت عمر فاروق) ، ابن مریم (حضرت عیسیٰ ) ، ابو تراب( حضرت علی) اور  بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم( حضرت فاطمہ) 

4۔  تخلص:  وہ مختصر نام جو شاعر حضرات اپنے اشعار میں استعمال کرنے کے لیے رکھ لیتے ہیں۔

جیسے:-  ذوق( محمد ابراہیم ) ،غالب (مرزا اسد اللہ خان) ، ناصر( ناصر کاظمی) ، حالی( الطاف حسین) ، اقبال (علامہ اقبال) اور  میر( میر تقی) 

5۔  عرف : وہ اسم ہے جو والدین بچپن میں اپنے بچوں کا پیار سے رکھ لیتے ہیں یا بعض اوقات اصل نام بگڑ کر یا کسی خوبی یا بدی کی وجہ سے مشہور ہو جائے ۔

جیسے:  –  جاوید سے جیدہ ، عمران سے مانا ، منظور سے مٹھو ، رفیق فیقا،  بگا، لنگڑا ،گونگا، چھوٹو، لمبو، کانا اور  پپو وغیرہ ۔

نوٹ : اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔

 شکریہ


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply