اسم ظرف سے کیا مراد ہے ؟ اس کی اقسام مثالوں کی مدد سے بیان کریں ۔
اسم ظرف : اسم ظرف وہ اسم نکرہ جس سے کوئی وقت یا جگہ ظاہر کرنا مقصود ہو ۔
جیسے :- مسجد ،مدرسہ، سٹیشن، صبح، شام، آج ،کل، سڑک، دربار، منٹ ،سیکنڈ، گھنٹہ، سال اور صدی وغیرہ۔
اسم ظرف کی قسمیں: اسم ظرف کی دو مشہور قسمیں ہیں وہ یہ ہیں:-
1۔ اسم ظرف مکاں 2۔ اسم ظرف زماں
1۔اسم ظرف مکاں : وہ اسم نکرہ جو کسی جگہ کو ظاہر کرے ۔
جیسے :- مسجد، گھر، اسٹیشن ،نمکدان ،عید گاہ ، کتب خانہ اور ڈاک خانہ وغیرہ ۔
2۔ اسم ظرف زماں: وہ اسم نکرہ جو کسی وقت یا وقت کی اکائی کو ظاہر کرے۔
جیسے:- صبح ،شام، دن ،رات، مہینہ ،سال ،سیکنڈ ،منٹ اور صدی وغیرہ ۔
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.