اسم صفت سے کیا مراد ہے ؟ اسم صفت کی اقسام اور درجے بیان کریں ۔
اسم صفت: وہ اسم نکرہ جو کسی جاندار اور بے جان کی اچھائی یا برائی کو ظاہر کرے۔
جیسے :- خوبصورت ، بدصورت، اچھا ، برا ، لمبا اور چھوٹا وغیرہ ۔
اسم صفت کی اقسام:
اسم صفت کی دو اقسام ہیںاور وہ یہ ہیں :-
1۔صفت اصلی
2۔ صفت نسبتی
1۔صفت اصلی : وہ اسم نکرہ ہے جو کسی بھی زبان میں کسی شخص یا چیز کی اچھائی یا برائی بیان کرنے کے لیے استعمال ہو ۔
جیسے :- نیک، بد، تیز، سست، اونچا اور لمبا وغیرہ ۔
صفت اصلی کے درجے: اس کے تین درجے ہیں وہ یہ ہیں:- 1۔صفت نفسی 2۔ صفت بعض 3۔ صفت کل
1۔صفت نفسی : وہ اسم صفت ہے جس میں کسی شخص چیز یہ جگہ کی حالت کسی دوسرے اسم سے بغیر مقابلہ کے بیان کی جائے یا تحریر کی جائے ۔
جیسے :- اچھا ،برا ،تیز ،اونچا، لمبا، نیچا اور طویل وغیرہ۔
2۔ صفت بعض : وہ اسم صفت ہے جس سے کسی شخص جگہ یا چیز کی حالت خوبی یا برائی کا کسی دوسرے اسم سے تقابل کیا جائے یا تحریری طور پر لکھا جائے۔
جیسے :- اس سے اچھا، بدتر، نیک تر اور بلال سے اونچا وغیرہ ۔
3۔ صفت کل : یہ وہ اسم صفت ہے جس سے کسی بھی شخص جگہ یا چیز کو تمام اسماء سے بڑھا دیا جائے یا کم قرار دیا جائے ۔
جیسے:- سب سے اونچا، بلند ترین، سب سے خوبصورت اور کمزور ترین وغیرہ۔
2۔ صفت نسبتی : وہ اسم صفت جو خود تو صفت نہ ہو لیکن محض کسی تعلق یا نسبت کی وجہ سے صفت کے معنی ظاہر کریں صفت نسبتی کہلاتا ہے ۔
جیسے :- عرب سے عربی، پاکستان سے پاکستانی، ہندوستان سے ہندوستانی ، مکہ سے مکی ، مدینہ سے مدنی، لاہور سے لاہوری ، روح سے روحانی ، نور سے نورانی، سنگ سے سنگین، نمک سے نمکین اور رنگ سے رنگین وغیرہ وغیرہ ۔
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.