اسم سے کیا مراد ہے ؟ اسم کی اقسام مثالیں دے کر بیان کریں ؟
اسم : کسی شخص ، جگہ یا چیز کے نام کو اسم کہتے ہیں جیسے احمد( شخص)، مسجد (جگہ) اور کرسی (چیز) وغیرہ۔
اسم کی اقسام:
اسم کی عام طور پر دو اقسام ہیں۔
1۔اسم نکرہ
2۔اسم معرفہ
1۔اسم نکرہ : کسی بھی عام شخص ، عام جگہ یا عام چیز کے نام کو اسم نکرہ کہتے ہیں ۔ جیسے :- لڑکا (عام شخص) ،مسجد ( عام جگہ ) اور قلم ( عام چیز ) وغیرہ۔ 2۔ اسم معرفہ : کسی بھی خاص شخص ، خاص جگہ یا خاص چیز کے نام کو اسم معرفہ کہتے ہیں ۔ جیسے :- علی ( خاص شخص) ، مسجد نبوی( خاص جگہ ) اور قران پاک ( خاص چیز) وغیرہ ۔
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.