اسم اشارہ اور اسم ضمیر میں فرق

اسم اشارہ اور اسم ضمیر میں کیا فرق ہے وضاحت سے بیان کریں ۔

اسم: کسی شخص ، چیز یا جگہ کے نام کو اسم کہتے ہیں مثلاً احمد ،قرآن اور سرگودھا وغیرہ ۔

اسم اشارہ:  اشارہ وہ اسم ہے جسے کسی چیز، شخص یا جگہ کی طرف اشارہ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے ۔ مثلاً 

یہ کتاب ہے اور وہ قلم ہے وغیرہ ۔

لفظ ” یہ” اور ” وہ ” کو اسم اشارہ کہتے ہیں ۔ 

اسم ضمیر: وہ اسم جو کسی چیز ، شخص یا نام کی جگہ بولا جائے اسم ضمیر کہلاتا ہے۔ 

مثلاً وہ ، ہم ، تم ،اسے تمھارا اور میرا وغیرہ ۔ 

مندرجہ ذیل تینوں مثالوں میں سے آپ اسم ، اسم اشارہ اور اسم ضمیر کو الگ الگ کریں ۔ 

1۔وہ ناصر ہے ۔  ناصر میرا دوست ہے۔ وہ اچھا لڑکا ہے۔ اس کے تین بھائی ہیں۔ وہ ابھی چھوٹے ہیں۔

2۔ وہ ایک کتاب ہے ۔ وہ میری کتاب ہے۔ اس میں خوبصورت کہانیاں ہیں۔ تمام کہانیاں معلومات والی ہیں ۔

3۔ یہ کرسی ہے۔ یہ میری کرسی ہے۔ اسے میں نے بازار سے خریدا ہے۔ یہ بڑی مضبوط کرسی ہے۔

نوٹ: –  پہلے ، دوسرے اور تیسرے پیراگراف میں پہلا پہلا جملہ “اسم اشارہ ” کو ظاہر کرتے ہیں بعد میں آنے والے (وہ یہ اور اس) ” اسم ضمیر”  کے طور پر استعمال ہوئے ہیں ۔


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply