اداریہ ( Editorial) سے کیا مراد ہے وضاحت کریں

اداریہ سے کیا مراد ہے ؟ وضاحت کریں ۔

لغوی مطلب اخبار یا رسالے کے مرتب کا یا اس کے زیر ہدایت لکھا ہوا مقالہ افتتاحیہ، ایڈیٹوریل وغیرہ ۔

اداریہ : ایسے مضمون کو اداریہ کہتے ہیں جو اخبار یا رسالے کے اداراتی عملے کے کسی تجربہ کار کار کن   یا ناشر کا تحریر کردہ ہو ۔  اکثر اداریوں میں حالاتِ حاضرہ کو پیش کیا جاتا ہے ۔ مختلف واقعات کا مربوط تجزیہ کیا جاتا ہے ۔  بعض اوقات اداریوں کو مختلف مسائل اور حالات و واقعات کے حوالے سے کسی اخبار یا رسالے کی ذاتی رائے یا پالیسی بھی کہا جاتا ہے ۔

ایک اور آسان تعریف:

وہ تحریر جو کسی اخبار یا رسالے کا ایڈیٹر حالاتِ حاضرہ کے سلسلے میں یا کسی ہنگامی اور فوری پیش آمدہ مسئلے پر اس لیے لکھے کہ قارئین ان مسائل پر توجہ دیں، اداریہ کے نام سے موسوم ہے۔ 

یا 

اداریہ اس مضمون کو کہتے ہیں جو کسی ہنگامی موضوع پر لکھا گیا ہو اور اس میں قاری کی سوچ ایسی راہ پر ڈالنے کی کوشش کی گئی ہو جو مضمون نگار کے خیال میں صحیح راہ ہے ۔ 

نوٹ : اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ

 


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply