احمد ندیم قاسمی کی شاعری پر نوٹ لکھیں ۔ آج کی اس پوسٹ میں ہم احمد ندیم قاسمی کی سوانح عمری ، ادبی خدمات ، تعارف اور تصانیف کر مختصر سوالات کے بارے میں پڑھیں گے ۔
سوال نمبر 1 : احمد ندیم قاسمی کا اصل نام کیا تھا؟
جواب : احمد ندیم قاسم کا اصل نام احمد شاہ تھا ۔ سوال نمبر 2 : احمد ندیم قاسمی کب پیدا ہوئے ؟ جواب : احمد ندیم قاسمی 20 نومبر 1916ء کو پیدا ہوئے ؟
سوال نمبر 3 : احمد ندیم قاسمی کہاں پیدا ہوئے؟ جواب : احمد ندیم قاسمی مغربی پنجاب کی وادی سون سکیسر کے گاؤں انگہ ضلع خوشاب میں پیدا ہوئے ۔
سوال نمبر 4 : احمد ندیم کس برادری سے تعلق رکھتے تھے ۔
جواب : احمد ندیم کا تعلق اعوان برادری سے تھا ۔
سوال نمبر 5 : احمد ندیم قاسمی کے والد کا کیا نام تھا ؟
جواب : احمد ندیم قاسمی کے والد کا نام پیر غلام نبی تھا ۔
سوال نمبر 6 : احمد ندیم قاسمی کی والدہ کا کیا نام تھا جو اپنے وقت کے نیک اور متقی انسان تھے ؟
جواب : ان کی والدہ کا نام غلام بی بی تھا ۔
سوال نمبر 7 : احمد ندیم قاسمی کی تعلیم پر نوٹ لکھیں ۔
جواب : احمد ندیم قاسمی نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی علاقے سے حاصل کی۔ 1920ء میں مسجد میں قران کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے داخل ہوئے ۔ 1921ء سے 1925ء تک گورنمنٹ مڈل اینڈ نارمل سکول کیمبل پر اٹک میں تعلیم حاصل کی ۔ 1930ء سے 1931ء میں گورنمنٹ ہائی سکول شیخوپورہ سے میٹرک کیا اور پھر 1931ء سے 1935ء میں صادق ایجرٹن کالج بہاولپور سے ایف۔ اے اور پھر وہی سے بی۔ اے کا امتحان پاس کیا ۔
سوال نمبر 8 : احمد ندیم قاسمی نے 1939ء میں کون سی نوکری کی اور ان کی پہلی تنخواہ کتنی تھی ؟
جواب : احمد ندیم قاسمی نے 1939ء میں ریفارمز کمشنر لاہور میں ملازمت کی اور ان کی پہلی تنخواہ 20 روپے تھی ۔
سوال نمبر 9 : اکسائز سب انسپیکٹر کی ملازمت احمد ندیم قاسمی نے کب شروع کی ؟
جواب : احمد ندیم قاسمی 1939ء سے 1949ء تک ایکسائز سب انسپیکٹر رہے ۔
سوال نمبر 10 : ماہنامہ ” پھول ” کی ادارت کس نے کی ؟
جواب : احمد ندیم قاسمی نے ماہنامہ ” پھول” کی ادارت کی ۔
سوال نمبر 11 : ماہنامہ ” پھول ” کس قسم کا رسالہ تھا ؟
جواب : رسالہ” ماہنامہ پھول ” بچوں کا رسالہ تھا جس میں احمد ندیم قاسمی بچوں کے لیے دلچسپ اور سبق اموز نظمیں لکھا کرتے تھے ۔
سوال نمبر 12 : کیا احمد ندیم قاسمی ترقی پسند تحریک سے بھی وابستہ رہے ؟
جواب : جی ہاں ، احمد ندیم قاسمی صاحب ترقی پسند تحریک سے وابستہ رہے ۔ وہ ترقی پسند تحریک کے سیکرٹری رہے مگر کچھ نظریاتی اختلافات کی بنا پر یہ تحریک چھوڑ دی ۔
سوال نمبر 13 : احمد ندیم قاسمی کی شعری کی نمایاں خصوصیات لکھیں ۔
جواب : وہ منفرد افسانہ نگار ، ممتاز صحافی اور عمدہ نقاد تھے ۔ وہ ایک مشہور مفکر ، مدبر اور افسانہ نگار تھے ۔ ان کی تحریر سادہ اور روا ہے ۔ ان کے افسانے دیہاتی موضوعات اور موسیقیت سے بھرے ہوئے ہیں ۔
سوال نمبر 14 : احمد ندیم قاسمی کی پہلی نظم کب شائع ہوئی ؟
جواب : احمد ندیم قاسمی کی پہلی نظم 1931ء میں شائع ہوئی ۔
سوال نمبر 15 : احمد ندیم قاسمی کا پہلا شعری مجموعہ کب شائع ہوا ؟
جواب : احمد ندیم قاسمی کا پہلا شعری مجموعہ 1942ء میں اردو اکیڈمی لاہور سے شائع ہوا ۔
سوال نمبر 16 : احمد ندیم قاسمی کا پہلا افسانوی مجموعہ کب شائع ہوا ؟
جواب : ان کا پہلا افسانوی مجموعہ 1939ء میں شائع ہوا ہے ۔
سوال نمبر 17 : احمد ندیم قاسمی کی چند ایک نثری تصانیف کا نام لکھیں ۔
جواب :
نثری تصانیف : چوپال ، بگولے ، طلوع و غروب ، گرداب ، آنچل ، سیلاب ، آس پاس ، سیلاب و گرداب ، آبلے ، در و دیوار ، سناٹا ، بازار حیات ، برگ حنا ، گھر سے گھر تک ، کوہ پیما ، اس راستے پر ، پت جھڑ ، کپاس کا پھول اور نیلا پتھر وغیرہ ۔
سوال نمبر 18 : احمد ندیم قاسمی کا شعری مجموعہ کون سا ہے ؟
جواب :
شعری تصانیف:
دھڑکنیں
رِم جھم
جلال و جمال
شعلۂ گُل
دشتِ وفا
محیط
دوام
لوح خاک
ارض و سماء
بسیط
ندیم کی نظمیں
ندیم کی غزلیں
ندیم بیت بازی اور ندیم کی منتخب نظمیں وغیرہ شامل ہیں ۔
سوال نمبر 19 : احمد ندیم قاسمی نے کب وفات پائی؟
جواب : 10 جولائی 2006ء کو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے 90 سال کی عمر میں وفات پائی ۔
سوال نمبر 20 : احمد ندیم قاسمی کہاں دفن ہیں ؟ جواب : ملتان روڈ پر ملت پارک کے نزدیک شیخ المشائخ قبرستان لاہور میں دفن ہیں ۔
نوٹ : امید ہے کہ آپ احمد ندیم قاسمی کے بارے میں کچھ مزید سیکھ چکے ہوں گے ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.