آپ بیتی سے کیا مراد ہے ؟ آپ بیتی لکھنے کے اصول اور عناصر بیان کریں ۔

آپ بیتی کی تعریف ، لکھنے کے اصول اور چند ایک آپ بیتیوں کے نام لکھیں ۔

آپ بیتی : اپنے حالاتِ زندگی یا خود پر بیتے ، گزرے واقعات کو ادبی رنگ اور اسلوب میں بیان کرنا یا لکھنا آپ بیتی یا خود نوشت کہلاتا ہے ۔ 

آپ بیتی کسی آدمی کی اپنی کہانی کا ہی دوسرا نام ہے ۔

آپ بیتی کے عناصر :  آپ بیتی صرف مصنف کے ذاتی حالات و واقعات پر مشتمل نہیں ہوتی بل کہ اُس خاص دور کے حالات و واقعات نظریات ،رویے، معاشی اور معاشرتی حالات کے ساتھ ساتھ اُس وقت کی تحریکات ،رجحانات اور مجموعی حالات کا بھی ایک عکس ہوتا ہے۔ اس لیے مصنف کو ان خارجی حالات کو بیان کرنے میں بھی صداقت اور سچائی سے کام لینا ہوتا ہے ۔

اردو زبان و ادب کے کئی نام اور ادیبوں اور شاعروں نے اپنی آپ بیتیاں اور خود نوشت لکھی ہیں ۔

چند ایک خود نوشت ( آپ بیتی ) اور ان کے مصنفین کے نام حسب ذیل ہیں:-

1 ۔آل احمد سرور: خواب باقی ہیں

2 ۔ دلاور فگار : انگلیاں فگار اپنی

3 ۔ جاوید اقبال: اپنا گریباں چاک

4 ۔ ملالہ یوسفزئی: میں ملالہ ہوں

5 ۔ ممتاز مفتی: الکھ نگری

6 ۔ عمران خان: میں اور میرا پاکستان

7 ۔ ابو الکلام آزاد : آزادی ہند

8 ۔ بانو قدسیہ : ابریشم

9 ۔ حسرت موہانی : قید فرنگ

10 ۔  جوش ملیح آبادی : یادوں کی بارات

تعلیمی آپ بیتی : ایک اور آپ بیتی لکھنے کا انداز وہ یہ ہے کہ جو ہم تعلیمی شعبے میں اپناتے ہیں ۔  یہ ادبی آپ بیتی سے کافی حد تک مختلف ہوتی ہے ۔ اس لیے کہ اس میں حیوانات  ، نباتات ، اور جمادات  کی کہانی کو ان کی زبانی بیان کرنا ہوتا ہے ۔

آپ بیتی صیغہ متکلم یعنی ” میں” کی شکل میں لکھی جاتی ہے ۔ جیسا کہ میں ایک کرسی ہوں ۔ میں لکڑی سے بنی ہوں ۔ میں کسی زمانے میں ایک درخت 🌲 تھی وغیرہ وغیرہ  ۔ 

ایک عمدہ آپ بیتی کی خصوصیات میں زور بیان ، معلومات اور قوت مشاہدہ زیادہ اہم ہیں۔

تعلیمی شعبے کی چند ایک آپ بیتیوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں :-

1 ۔ قلم کی آپ بیتی

2 ۔ دس کے نوٹ کی آپ بیتی

3 ۔ گلاب 🌹 کے پھول کی آپ بیتی

4 ۔ ایک پرانی کرسی کی آپ بیتی

5 ۔ ایک کھنڈر کی آپ بیتی

عزیز طلباء آپ بھی ان عنوانات میں سے کسی ایک عنوان پر آپ بیتی لکھنے کی کوشش کریں ۔ جہاں سے کچھ دشواری پیش آئے مجھ سے پوچھ لیں ۔ 

نوٹ : اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ

 


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply