آزاد نظم کی تعریف

آج کی اس پوسٹ میں ہم آزاد نظم کے بارے میں پڑھیں گے ۔ آزاد نظم کیا ہوتی مثالیں اور مشہور شعراء کون کون سے ہیں ۔ 

آزاد نظم کی تعریف ، مثالیں اور مشہور آزاد نظم گو شعراء:

آزاد نظم :  اردو شاعری میں جب موضوعات اور خیالات کی بھرمار ہو گئی تو شاعروں کو قافیہ اور ردیف کی پابندی سے الجھن ہونے لگی ۔ مغربی ادب کے زیر اثر یہاں بھی جدید نظم کا رواج ہوا۔ ان میں آزاد نظم اور نظم معریٰ قابل ذکر ہیں ۔آزاد نظم میں قافیہ اور ردیف سمیت وزن اور بحر کی پابندی نہیں ہوتی تاہم اشعار میں تسلسل ، روانی اور موسیقیت ضروری ہے ۔ آزاد نظم کی بنیاد ایک بحر پر ہوتی ہے لیکن اس بحر کے ارکان کی تقسیم شاعر کے صوابدید پر ہوتی ہے ۔ کوئی مصرع بڑا اور کوئی چھوٹا ہوتا ہے اور بعض اوقات تو ایک مصرع بہت طویل ہوتا ہے ۔ آزاد نظم میں ہیئت کے حوالے سے متعدد  تجربات ہوئے ہیں۔ آزاد نظم میں شعری آہنگ اور صوتی تاثر کا خاص خیال رکھا جاتا ہے ۔

چند مشہور آزاد نظم لکھنے والے شعراء میں  میراجی، ن م راشد، فیض احمد فیض، سردار جعفری اور اختر الایمان  کے نام قابل ذکر  ہیں۔

ایک آزاد نظم بطور مثال

زندگی سے ڈرتے ہو ؟

زندگی تو تم بھی ہو ، زندگی تو ہم بھی ہیں

آدمی سے ڈرتے ہو ؟

آدمی تو تم بھی ہو ، آدمی تو ہم بھی ہیں

آدمی زباں بھی ہے ، آدمی بیاں بھی ہے

اس سے تم نہیں ڈرتے

حرف اور معنی کے رشتے ہائے آہن سے آدمی ہے وابستہ

آدمی کے دامن سے زندگی ہے وابستہ

اس سے تم نہیں ڈرتے ؟

ان کہی سے ڈرتے ہو ؟

امید ہے کہ آپ آزاد نظم اور آزاد نظم لکھنے والے شعراء کے بارے میں پڑھ چکے ہوں گے ۔ 


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply